حدیث نمبر: 121
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا قُلْتَ لِلنَّاسِ أَنْصِتُوا وَهُمْ يَتَكَلَّمُونَ، فَقَدْ لَغَوْتَ عَلَى نَفْسِكَ يَعْنِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے روز (دورانِ خطبہ) لوگوں کو تیرا یہ کہنا ’’چپ رہو‘‘ جب کہ وہ باہم گفتگو کر رہے ہوں، ایک فضول اور لغو بات ہے۔“