حدیث نمبر: 119
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِعِمَّا لِلْمَمْلُوكِ أَنْ يَتَوَفَّاهُ اللَّهُ بِحُسْنِ طَاعَةَ رَبِّهِ وَطَاعَةَ سَيِّدِهِ، نِعِمَّا لَهُ، نِعِمَّا لَهُ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ہی خوب ہے وہ غلام جسے اللہ اپنے رب اور اپنے سردار کی احسن طریقے سے اطاعت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت کرے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے، یہ اس کے لیے بہت ہی خوب ہے۔“