حدیث نمبر: 114
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرُ لأَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ، فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ تَحْتَهُ خَضْرَاءَ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خضر کا نام «خضر» اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک (مرتبہ) سفید ریت یا خشک زمین پر بیٹھے تو اچانک وہ زمین آپ کے نیچے سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“