حدیث نمبر: 98
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا مَا أَحَدُكُمُ اشْتَرَى لِقْحَةً مُصَرَّاةً أَوْ شَاةً، فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا، إِمَّا هِيَ وَإِلا فَلْيَرُدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص «مصراة» (جس جانور کا تھنوں میں دودھ روک دیا گیا ہو) اونٹنی یا بکری خریدے، تو دودھ دوہنے کے بعد اسے دو چیزوں میں سے بہتر کے انتخاب کا اختیار ہے، چاہے تو اسے اپنے پاس رکھ لے یا پھر واپس کر دے، اور دودھ دوہنے کے عوض میں اس کے مالک کو ایک «صاع» کھجوریں بھی دے۔“