کتب حدیث ›
صحيفه همام بن منبه › ابواب
› باب: رسالت محمدیہ علی صاحبہا الصلاٰۃ والسلام پر ایمان لائے بغیر نجات نہیں
حدیث نمبر: 91
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ، وَلا يَهُودِيٌّ وَلا نَصْرَانِيٌّ، وَمَاتَ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! اس امت کا جو بھی شخص خواہ وہ یہودی ہو، یا عیسائی میری بعثت کا سنے اور جس دین کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اس پر ایمان لائے بغیر فوت ہو جائے تو ایسا شخص دوزخی ہو گا۔“