حدیث نمبر: 90
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَسْرِقُ سَارِقٌ وَهُوَ حِينَ يَسْرِقُ مُؤْمِنٌ، وَلا يَزْنِي زَانٍ وَهُوَ حِينَ يَزْنِي مُؤْمِنٌ، وَلا يَشْرَبُ الْحُدُودَ أَحَدُكُمْ يَعْنِي الْخَمْرَ وَهُوَ حِينَ يَشْرَبُهَا مُؤْمِنٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لا يَنْتَهِبُ أَحَدُكُمْ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ إِلَيْهِ الْمُؤْمِنُونَ أَعْيُنَهُمْ فِيهَا وَهُوَ حِينَ يَنْتَهِبُهَا مُؤْمِنٌ وَلا يَغُلُّ أَحَدُكُمْ حِينَ يَغُلُّ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاكُمْ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چور بوقت چوری مومن نہیں ہوتا، زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں ہوتا، اور شرابی بوقت شراب نوشی مومن نہیں ہوتا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم میں کوئی عزت دار شخص لوٹ مار کرتا ہے، جس کی طرف اہل ایمان اپنی نگاہیں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو وہ شخص اس لوٹ مار کے وقت مومن نہیں ہوتا، اور خیانت کرتے وقت خائن مومن نہیں ہوتا، پس تم ان (شنیعہ و قبیحہ عادات) سے ضرور اجتناب کرو! بچو۔“