حدیث نمبر: 89
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ مِنْ جَرَّاءِ هِرَّةٍ لَهَا أَوْ هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلا هِيَ أَرْسَلَتْهَا تَتَقَمَّمُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ، حَتَّى مَاتَتْ هَزْلا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت اپنی بلی کو باندھنے کے جرم کے سبب داخل جہنم ہوئی، نہ تو اس نے اسے کچھ کھلایا اور نہ اسے آزاد چھوڑا کہ حشرات الارض کھا لیتی، حتیٰ کہ وہ لاغر ہو کر مر گئی۔“