حدیث نمبر: 73
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ، يَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ وَيَطْلُبُهُ وَيَقُولُ : أَنَا كَنْزُكَ، قَالَ : وَاللَّهِ لَنْ يَزَالَ يَطْلُبُهُ حَتَّى يَبْسُطَ يَدَهُ فَيُلْقِمَهَا فَاهُ "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوٰۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتیٰ کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔“