حدیث نمبر: 72
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا مَا رَبُّ النَّعَمِ لَمْ يُعْطِ حَقَّهَا، تُسَلَّطُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَخْبِطُ وَجْهَهُ بِأَخْفَافِهَا "
ترجمہ:حافظ عبداللہ شمیم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مالک اپنے جانوروں کی زکوٰۃ نہیں نکالتا روز قیامت وہی جانور اس پر مسلط کیے جائیں گے جو اس کے چہرے کو اپنے کھروں سے سخت روندیں گے۔“