حدیث نمبر: 578
311- وبه: أنها قالت: كان فيما أنزل من القرآن عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات، فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهن مما يقرأ من القرآن.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ قرآن میں (پہلے) «عَشرُ رضعاتٍ مَعلوماتٍ» دس دفعہ دودھ پلانا ہے معلوم طریقے سے ، نازل ہوئی پھر پانچ دفعہ معلوم طریقے سے ، کے ساتھ یہ منسوخ ہو گئی ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو یہ قرآن میں پڑھی جاتی تھی ۔