کتب حدیثموطا امام مالك رواية ابن القاسمابوابباب: اسلام کے دشمن علاقے میں قرآن مجید لے کر جانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 570
212- وبه: أنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يسافر بالقرآن إلى أرض العدو. قال مالك: أراه مخافة أن يناله العدو.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسلام کے) دشمنوں کے علاقے میں قرآن لے کر سفر کر نے سے منع کیا ہے ۔ ، امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: میرا خیال ہے کہ اس میں یہ خوف ہے کہ کہیں دشمن کے ہاتھ نہ لگ جائے ۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 570
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «212- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 446/2 ح 992 ، ك 21 ب 2 ح 7) التمهيد 253/15 ، الاستذكار :931 ، و أخرجه البخاري (2990) ومسلم (1869) من حديث مالك به.»