حدیث نمبر: 492
157- وبه: عن أبى هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أرخص فى بيع العرايا بخرصها فيما دون خمسة أوسق؛ أو فى خمسة أوسق شك داود فى خمسة أو دون خمسة.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «عَريهّ» والے کو درختوں پر لگی ہوئی کھجوروں یا انگوروں کو اندازے سے (اُکّا) بیچنے کی اجازت دی بشرطیکہ یہ پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم ہوں ، پانچ وسق یا پانچ وسق سے کم میں داود (بن الحصین راوی)کو شک ہے ۔