حدیث نمبر: 477
181- مالك عن زيد بن أسلم عن محمد بن بجيد الأنصاري عن جدته أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”ردوا السائل ولو بظلف محرق.“
حافظ زبیر علی زئی
محمد بن بجید الانصاری (تابعی) کی دادی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سائل کو (کچھ دے کر) واپس بھیجو اگرچہ جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو ۔“
حدیث نمبر: 478
255- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وهو على المنبر وهو يذكر الصدقة والتعفف عن المسألة: ”اليد العليا خير من اليد السفلى، واليد العليا المنفقة، والسفلى السائلة.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر صدقے اور مانگنے سے اجتناب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا ہے۔ “