حدیث نمبر: 473
369- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”ليس المسكين بهذا الطواف الذى يطوف على الناس، ترده اللقمة واللقمتان والتمرة والتمرتان“، قالوا: فمن المسكين يا رسول الله؟ قال: ”الذي لا يجد غنى يغنيه، ولا يفطن له فيتصدق عليه، ولا يقوم فيسأل الناس.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں میں گھومنے والا مسکین نہیں ہے جو ایک دو نوالے اور ایک دو کھجوریں لے کر واپس چلا آتا ہے ۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ ! پھر مسکین کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس شخص کے پاس اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے مال نہ ہو اور لوگوں کو اس (کی غربت) کا پتا نہ چلے کہ اس پر صدقہ کیا جائے اور یہ شخص اٹھ کر لوگوں سے مانگتا بھی نہیں ہے ۔“
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 473
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «369- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 923/2 ح 1778 ، ك 49 ب 5 ح 7) التمهيد 48/18 ، الاستذكار : 1710 ، و أخرجه البخاري (1479) و مسلم (1039/101) من حديث ابي الزناد به .»