حدیث نمبر: 421
291- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يلبس خاتما من ذهب، ثم قام رسول الله صلى الله عليه وسلم فنبذه، وقال: ”لا ألبسه أبدا“، فنبذ الناس خواتيمهم.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کی انگوٹھی پہنتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور اسے پھینک دیا اور فرمایا : ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔“ تو لوگوں نے بھی اپنی (سونے کی) انگوٹھیاں پھینک دیں ۔