کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية ابن القاسم › ابواب
› باب: مردوں کے لئے ریشمی، زرد رنگ کے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت
حدیث نمبر: 413
261- مالك عن نافع عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين عن أبيه عن على بن أبى طالب أنه قال: نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس القسي والمعصفر، وعن تختم الذهب، وعن القراءة فى الركوع. قال أبو الحسن: هذا لفظ كتاب الجامع، وفي كتاب الصلاة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن لبس القسي، وقال فيه: وعن قراءة القرآن فى الركوع.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے ، زرد رنگ سے رنگے ہوئے کپڑے ، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرأت کرنے (یعنی رکوع میں قرآن پڑھنے) سے منع فرمایا ہے ۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ کتاب الجامع کے الفاظ ہیں اور کتاب الصلاۃ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ رکوع میں قرأت قرآن سے منع فرمایا ہے ۔