کتب حدیثموطا امام مالك رواية ابن القاسمابوابباب: کدو اور مرتبان میں نبیذ بنانے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: 396
136- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى أن ينبذ فى الدباء والمزفت.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء (کدو کے برتن) اور مزفت (روغنی مرتبان) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ۔ 
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 396
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «136- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 843/2 ، 844 ح 1637 ، ك 42 ب 2 ح 6) التمهيد 237/20، الاستذكار : 1565 ، و أخرجه أحمد (514/2 ، ح 10677) من حديث مالك به ، من رواية يحيي بن يحيي و سقط من الأصل.»
حدیث نمبر: 397
248- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب الناس فى بعض مغازيه، فقال عبد الله بن عمر: فأقبلت نحوه، فانصرف قبل أن أبلغه، فسألت ماذا قال: فقالوا: نهى أن ينبذ فى الدباء والمزفت.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوے میں خطبہ دیا تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا پھر میرے پہنچنے سے پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبے سے فارغ ہو گئے تو میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن اور روغنی مرتبان میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 397
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «248- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 843/2 ح 1636، ك 43 ب 2 ح 5) التمهيد 331/15 ، الاستذكار :1564 و أخرجه مسلم (1997/48) من حديث مالك به .»