کتب حدیثموطا امام مالك رواية ابن القاسمابوابباب: دعوت ولیمہ قبول کرنا ضروری ہے
حدیث نمبر: 363
83- وبه: عن أبى هريرة أنه كان يقول: شر الطعام طعام الوليمة يدعى لها الأغنياء ويترك المساكين. ومن لم يأت الدعوة فقد عصى الله ورسوله.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ (لوگوں کا) سب سے برا کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں امیروں کو دعوت دی جاتی ہے اور مسکینوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور جس نے (بغیر شرعی عذر کے) دعوت قبول نہ کی تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 363
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث «83- متفق عليه ، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 546/2 ح 1187 ، ك 28 ب 21 ح 50) التمهيد 175/10 ، الاستذكار : 1107 ، و أخرجه البخاري (5177) ومسلم (1432/107) من حديث مالك به.»
حدیث نمبر: 364
231- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إذا دعي أحدكم إلى الوليمة فليأتها.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کسی کو ولیمے کی دعوت ملے تو اسے چاہئیے کہ وہ اسے قبول کرے ۔ “
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 364
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج حدیث «231- متفق عليه ، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 456/2 ح 1186، ك 28 ب 21 ح 49) التمهيد 14/14 ، الاستذكار :1106 ، و أخرجه البخاري (5173) ومسلم (1429/96) من حديث مالك به.»