مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثموطا امام مالك رواية ابن القاسمابوابباب: بچہ صاحب بستر کا ہے
حدیث نمبر: 360
41- وبه: عن عروة عن عائشة أنها قالت: كان عتبة بن أبى وقاص عهد إلى أخيه سعد بن أبى وقاص أن ابن وليدة زمعة مني فاقبضه إليك، قالت: فلما كان عام الفتح أخذه سعد، وقال: ابن أخي، قد كان عهد إلى فيه، فقام إليه عبد بن زمعة فقال: أخي وابن وليدة أبي، ولد على فراشه. فتساوقا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال سعد: يا رسول الله، ابن أخي قد كان عهد إلى فيه. وقال عبد بن زمعة: أخي وابن وليدة أبي، ولد على فراشه. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”هو لك يا عبد بن زمعة.“ وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”الولد للفراش وللعاهر الحجر.“ ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لسودة بنت زمعة: ”احتجبي منه“: لما رأى من شبهه بعتبة. قالت: فما رآها حتى لقي الله عز وجل.
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ عروہ (بن الزبیر) سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : عتبہ بن ابی وقاص نے اپنے بھائی سعد بن ابی وقاص کو (مرتے وقت) یہ ذمہ داری سونپی کہ ذمعہ (بن قیس بن عبدالشمس) کی لونڈی کا بیٹا میرے نطفے سے ہے لہٰذا اسے اپنے قبضے میں رکھنا ۔ فتح مکہ والے سال سعد نے اس لڑکے کو لے لیا اور کہا: یہ میرا بھتیجا ہے ، میرے بھائی نے اس کے بارے میں مجھے ذمہ داری سونپی تھی ۔ تو عبد بن زمعہ نے اس کی طرف کھڑے ہو کر کہا: میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے ۔ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے ۔ سعد نے کہا: یا رسول اللہ ! یہ میرے بھائی کا بیٹا ہے ، میرے بھائی نے مجھے اس کے بارے میں وصیت کی تھی ۔ عبد بن زمعہ نے کہا: میرا بھائی ہے اور میرے باپ کی لونڈی کا بیٹا ہے اور اس کے بستر پر پیدا ہوا ہے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے عبد بن زمعہ ! یہ تمہارے سپرد ہے ، اولاد اسی کی شمار ہو گی جس کے بستر پر پیدا ہو ، اور زانی کے لئے پتھر (سنگسار کرنا) ہے ۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا کہ لڑکا عتبہ (بن ابی وقاص) سے مشابہ ہے تو آپ نے اپنی بیوی سودہ بنت زمعہ (بن قیس) سے فرمایا : ”تم اس سے پردہ کرو ۔“ آپ (عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: پس اس لڑکے نے سودہ رضی اللہ عنہ کو ان کی وفات تک نہیں دیکھا ۔
حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 360
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: صحيح
حدیث تخریج «41- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 739/2 ح 1488 ، ك 36 ب 21 ح 20) التمهيد 178/8 ، الاستذكار : 1412 ، و أخرجه البخاري (6749) من حديث مالك به ورواه مسلم (1457) من حديث ابن شهاب الزهر به ، من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل : عتبة بن وقاص و سعد بن وقاص.»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔