کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية ابن القاسم › ابواب
› باب: حالت احرام میں کن جانوروں کا قتل جائز ہے ؟
حدیث نمبر: 313
224- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”خمس من الدواب ليس على المحرم فى قتلهن جناح: الغراب والحدأة والعقرب والفأرة والكلب العقور.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”حالت احرام میں پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی حرج نہیں ہے : کوا ، چیل ، بچھو ، چوہا اور کاٹنے والا کتا ۔ “
حدیث نمبر: 314
286- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”خمس من الدواب من قتلهن وهو محرم فلا جناح عليه: العقرب والفأرة والكلب العقور والحدأة والغراب.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”حالت احرام میں پانچ جانوروں کے قتل میں کوئی حرج نہیں ہے ، بچھو ، چوہا ، کاٹنے والا کتا ، چیل اور کوا ۔ “