حدیث نمبر: 306
366- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إياكم والظن، فإن الظن أكذب الحديث، ولا تحسسوا، ولا تجسسوا، ولا تنافسوا، ولا تحاسدوا، ولا تباغضوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے ، ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور جاسوسی نہ کرو ، دنیا کے لئے ایک دوسرے سے نہ جھگڑو اور حسد نہ کرو ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور باہم عداوت رکھتے ہو ئے ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ ۔“