کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية ابن القاسم › ابواب
› باب: عصر کے بعد اور طلوع آفتاب تک نماز کی ممانعت
حدیث نمبر: 197
96- مالك عن محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبى هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الصلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس، وعن الصلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس.
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد ، سورج کے غروب ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے اور صبح (کی نماز) کے بعد سورج کے طلوع ہونے تک (نفل) نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے ۔
حدیث نمبر: 198
196- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”لا يتحرى أحدكم فيصلي عند طلوع الشمس ولا عند غروبها.“
حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے کوئی آدمی جان بوجھ کر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت (نفل) نماز پڑھنے کی کوشش نہ کرے ۔ “