کتب حدیث ›
موطا امام مالك رواية ابن القاسم › ابواب
› باب: جو رکعات جماعت سے رہ جائیں وہ بعد میں . . .
حدیث نمبر: 110
135- مالك عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه وإسحاق بن عبد الله أنهما سمعا أبا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إذا ثوب بالصلاة فلا تأتوها وأنتم تسعون، وأتوها وعليكم السكينة، فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا، فإن أحدكم فى صلاة ما كان يعمد إلى الصلاة.“
حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو تم دوڑتے ہوئے نہ آؤ اور سکون کے ساتھ آؤ، پھر (نماز میں سے) جو پاؤ پڑھ لو اور جو فوت ہو جائے تو اسے (بعد میں) پورا کر لو کیونکہ جو شخص نماز کا قصد (ارادہ) کرتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے ۔“