حدیث نمبر: 43
449- مالك عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا اغتسل من الجنابة، بدأ فغسل يديه، ثم توضأ كما يتوضأ للصلاة، ثم يدخل أصابعه فى الماء فيخلل بها أصول شعره، ثم يصب على رأسه ثلاث غرفات بيديه ثم يفيض الماء على جلده كله.
حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت فرماتے تو ابتدا میں دونوں ہاتھ دھوتے ، پھر نماز جیسا وضو کرتے پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کر کے بالوں کی جڑوں تک خلال کرتے ، پھر اپنے ہاتھ کے ساتھ سر پر تین دفعہ پانی ڈالتے ، پھر سارے جسم پر پانی بہاتے تھے ۔