حدیث نمبر: 2256
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَخْبَرَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهِ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانُوا يَتَبَايَعُونَ الْجَزُورَ إِلَى حَبَلِ الْحَبَلَةِ ، فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ " ، فَسَّرَهُ نَافِعٌ ، أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ مَا فِي بَطْنِهَا .
مولانا داود راز
´ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، انہیں جویریہ نے خبر دی ، انہیں نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` لوگ اونٹ وغیرہ حمل کے حمل ہونے کی مدت تک کے لیے بیچتے تھے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ۔ نافع نے «حبل الحبلة» کی تفسیر یہ کی ” یہاں تک کہ اونٹنی کے پیٹ میں جو کچھ ہے وہ اسے جن لے ۔ “