کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: (علل احادیث اور اقوال فقہاء کے ذکر کرنے کا سبب اور یہ بیان کہ رواۃ کے جرح و تعدیل پر سلف کا اجماع ہے)
حدیث نمبر: 3958
قَالَ أَبُو عِيسَى: وَإِنَّمَا حَمَلَنَا عَلَى مَا بَيَّنَّا فِي هَذَا الْكِتَابِ مِنْ قَوْلِ الْفُقَهَائِ وَعِلَلِ الْحَدِيثِ لأَنَّا سُئِلْنَا عَنْ هَذَا؛ فَلَمْ نَفْعَلْهُ زَمَانًا، ثُمَّ فَعَلْنَاهُ؛ لِمَا رَجَوْنَا فِيهِ مِنْ مَنْفَعَةِ النَّاسِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
‏‏‏‏ فقہاء کے اقوال اور احادیث کی علل کا تذکرہ ہم نے اپنی کتاب میں اس لیے کیا ہے کہ ان چیزوں کے بارے میں ہم سے سوال ہوا ، ہم ایک مدت تک ایسا نہیں کرتے تھے ، ہم نے اقوال فقہاء اور علل حدیث کا تذکرہ اس واسطے کیا کہ اس میں لوگوں کے فوائد کی توقع ہے ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / کتاب العلل / حدیث: 3958
حدیث نمبر: Q3958
لأَنَّا قَدْ وَجَدْنَا غَيْرَ وَاحِدٍ مِنْ الأَئِمَّةِ تَكَلَّفُوا مِنْ التَّصْنِيفِ مَا لَمْ يُسْبَقُوا إِلَيْهِ؛ مِنْهُمْ:
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
‏‏‏‏ اس لیے کہ ہم نے بہت سارے ائمہ کو دیکھا کہ انہوں نے تصنیف و تالیف کا کام کیا ، ان سے پہلے کسی نے یہ کام نہیں کیا تھا ،
ان میں سے مندرجہ ذیل علماء ہیں :
حوالہ حدیث سنن ترمذي / کتاب العلل / حدیث: Q3958
حدیث نمبر: Q3958
1- هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ،2- وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ،3- وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ 4- وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ،5- وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،6- وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمَبَارَكِ.7- وَيَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ،8- وَوَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ،9- وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، وَغَيْرُهُمْ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ وَالْفَضْلِ صَنَّفُوا فَجَعَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ مَنْفَعَةً كَثِيرَةً؛ فَنَرْجُو لَهُمْ بِذَلِكَ الثَّوَابَ الْجَزِيلَ عِنْدَ اللَّهِ لِمَا نَفَعَ اللَّهُ بِهِ الْمُسْلِمِينَ؛ فَهُمْ الْقُدْوَةُ فِيمَا صَنَّفُوا.
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
‏‏‏‏ ۱-ہشام بن حسان ،
۲- عبدالملک بن عبدالعزیز ابن جریج ،
۳- سعید بن ابی عروبہ ،
۴- مالک بن انس ،
۵- حماد بن سلمہ ،
۶- عبداللہ بن المبارک ،
۷- یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدۃ ،
۸- وکیع بن الجراح ،
۹- عبدالرحمٰن بن مہدی وغیرہ ،
اہل علم و فضل ۔
ان افاضل نے تصنیف و تالیف کا کام کیا ، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی کتابوں میں بڑا فائدہ و دیعت فرمایا ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کے ان اعمال پر جن سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو نفع پہنچایا ثواب جزیل عطا فرمائے ، تصنیف کے باب میں یہ ائمہ ہمارے پیشوا ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / کتاب العلل / حدیث: Q3958