حدیث نمبر: 3957
قَالَ أَبُو عِيسَى: جَمِيعُ مَا فِي هَذَا الْكِتَابِ مِنْ الْحَدِيثِ فَهُوَ مَعْمُولٌ بِهِ. وَقَدْ أَخَذَ بِهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مَا خَلا حَدِيثَيْنِ:
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
امام ترمذی کہتے ہیں : اس کتاب ( السنن ) کی ساری احادیث معمول بہ ہیں ، بعض اہل علم نے ان پر عمل کیا ہے ، صرف دو حدیثیں اس سے مستثنیٰ ہیں :
حدیث نمبر: Q3957
1- حَدِيثَ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالْمَدِينَةِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلا مَطَرٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خوف اور بارش کے عذر کے بغیر ظہر و عصر اور مغرب و عشاء دونوں کو جمع کر کے ایک ساتھ ادا کیا ۔
حدیث نمبر: Q3957
2-وَحَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "إِذَا شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ؛ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ" . وَقَدْ بَيَّنَّا عِلَّةَ الْحَدِيثَيْنِ جَمِيعًا فِي الْكِتَابِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
۲- دوسری حدیث : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ” جب شرابی شراب پئیے تو اسے کوڑے لگاؤ ، چوتھی بار پئیے تو اس کو قتل کر دو ۔“ ہم نے ” کتاب السنن “ میں دونوں حدیثوں کی علت بیان کر دی ہے ۔