کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 3812
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اسْتَخْلَفْتَ ، قَالَ : " إِنِ اسْتَخْلفْتُ عَلَيْكُمْ فَعَصَيْتُمُوهُ عُذِّبْتُمْ ، وَلَكِنْ مَا حَدَّثَكُمْ حُذَيْفَةُ فَصَدِّقُوهُ ، وَمَا أَقْرَأَكُمْ عَبْدُ اللَّهِ فَاقْرَءُوهُ " . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : فَقُلْتُ لِإِسْحَاقَ بْنِ عِيسَى : يَقُولُونَ هَذَا عَنْ أَبِي وَائِلٍ ؟ قَالَ : لَا ، عَنْ زَاذَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، قَالَ : هَذَا حَسَنٌ حَدِيثُ شَرِيكٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حذیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کاش ! آپ اپنا جانشین مقرر فرما دیتے ، آپ نے فرمایا : ” اگر میں نے اپنا جانشین مقرر کر دیا اور تم نے اس کی نافرمانی کی تو تم عذاب دیئے جاؤ گے ، البتہ حذیفہ جو کچھ تم سے کہیں تم ان کی تصدیق کرو “ ، اور جو عبداللہ ( عبداللہ بن مسعود ) ۱؎ تمہیں پڑھائیں انہیں پڑھ لو “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن ہے اور یہ شریک کی روایت سے ہے ۔
وضاحت:
۱؎: یہ حدیث شریک اور ابوالیقظان کی وجہ سے سنداً ضعیف ہے، مگر خلافت کے بارے میں ابن مسعود کی وصیت کی بابت ایک صحیح حدیث (رقم: (۳۸۱۸) گزر چکی ہے، اس حدیث کا ماحصل یہ ہے کہ آپ نے واضح طور پر اپنے جانشین کا نام تو نہیں بتایا، مگر حذیفہ رضی اللہ کی احالہ کر کے اشارہ کر دیا کہ جو حذیفہ بتائیں، وہی میری بات ہے، ابوحذیفہ نے ابوبکر رضی الله عنہ کے بارے میں بعد میں بتا دیا، (نیز دیکھئیے حدیث رقم: ۲/۳۸)۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 3812
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، المشكاة (6232) , شیخ زبیر علی زئی: (3812) إسناده ضعيف, أبو اليقظان: ضعيف (تقدم:126)
تخریج حدیث «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 3322) (ضعیف) (سند میں ابوالیقظان اور شریک القاضی دونوں ضعیف راوی ہیں، ابوالیقظان شیعی بھی ہے)»