حدیث نمبر: 3195
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا تَبِيعُوا الْقَيْنَاتِ وَلَا تَشْتَرُوهُنَّ وَلَا تُعَلِّمُوهُنَّ وَلَا خَيْرَ فِي تِجَارَةٍ فِيهِنَّ وَثَمَنُهُنَّ حَرَامٌ ، وَفِي مِثْلِ هَذَا أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ هَذِهِ الْآيَةَ : وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ سورة لقمان آية 6 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا يُرْوَى مِنْ حَدِيثِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، وَالْقَاسِمُ ثِقَةٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، يَقُولُ : الْقَاسِمُ ثِقَةٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ يُضَعَّفُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوامامہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” گانے والی لونڈیاں نہ بیچو ، نہ انہیں خریدو اور نہ انہیں گانا بجانا سکھاؤ ، ان کی تجارت میں کوئی بہتری نہیں ہے ، ان کی قیمت حرام ہے “ ، ایسے ہی مواقع کے لیے آپ پر آیت «ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله» ” بعض لوگ ایسے ہیں جو لہو و لعب کی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں “ ( لقمان : ۶ ) ، آخر تک نازل ہوئی ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث غریب ہے ،
۲- یہ حدیث قاسم سے ابوامامہ کے واسطہ سے مروی ہے ، قاسم ثقہ ہیں اور علی بن یزید میں ضعیف سمجھے جاتے ہیں ، یہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث غریب ہے ،
۲- یہ حدیث قاسم سے ابوامامہ کے واسطہ سے مروی ہے ، قاسم ثقہ ہیں اور علی بن یزید میں ضعیف سمجھے جاتے ہیں ، یہ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے ۔