کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: شراب کی تجارت کرنا حرام ہے۔
حدیث نمبر: Q2226
وَقَالَ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : حَرَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ اور جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کا بیچنا حرام فرما دیا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب البيوع / حدیث: Q2226
حدیث نمبر: 2226
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، لَمَّا نَزَلَتْ آيَاتُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ عَنْ آخِرِهَا ، خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " حُرِّمَتِ التِّجَارَةُ فِي الْخَمْرِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے بیان کیا ، ان سے ابوضحی نے ، ان سے مسروق نے ، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` جب سورۃ البقرہ کی تمام آیتیں نازل ہو چکیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ شراب کی سوداگری حرام قرار دی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب البيوع / حدیث: 2226
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة