حدیث نمبر: 2182
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ ، وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ ، إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَبْتَاعَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا ، وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْنَا " .
مولانا داود راز
´ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے عباد بن عوام نے ، کہا کہ ہم کو یحییٰ بن ابی اسحٰق نے خبر دی ، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ، اور ان سے ان کے باپ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی ، چاندی کے بدلے میں اور سونا سونے کے بدلے میں بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔ مگر یہ کہ برابر برابر ہو ۔ البتہ سونا چاندی کے بدلے میں جس طرح چاہیں خریدیں ۔ اسی طرح چاندی سونے کے بدلے جس طرح چاہیں خریدیں ۔