کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: سامان کے مالک کو قیمت کہنے کا زیادہ حق ہے۔
حدیث نمبر: 2106
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا بَنِي النَّجَّارِ ، ثَامِنُونِي بِحَائِطِكُمْ وَفِيهِ خِرَبٌ وَنَخْلٌ " .
مولانا داود راز
´ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے عبدالوارث نے ، ان سے ابوالتیاح نے ، اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اے بنو نجار ! اپنے باغ کی قیمت مقرر کر دو ۔ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کو مسجد کے لیے خریدنا چاہتے تھے ) اس باغ میں کچھ حصہ تو ویرانہ اور کچھ حصے میں کھجور کے درخت تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب البيوع / حدیث: 2106
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة