حدیث نمبر: 2030
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ.
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف فریابی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے منصور نے بیان کیا ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے اسود نے ، اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` میں حائضہ ہوتی پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے بدن سے لگا لیتے ۔
حدیث نمبر: 2031
وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَهْوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
مولانا داود راز
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم معتکف ہوتے اور میں حائضہ ہوتی ۔ اس کے باوجود آپ سر مبارک ( مسجد سے ) باہر کر دیتے اور میں اسے دھوتی تھی ۔