حدیث نمبر: 2082
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ ، فَقَالَ : اسْقِهِ عَسَلًا ، فَسَقَاهُ ، ثُمَّ جَاءَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اسْقِهِ عَسَلًا " ، فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ ، اسْقِهِ عَسَلًا ، فَسَقَاهُ عَسَلًا فَبَرَأَ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا : میرے بھائی کو دست آ رہا ہے ، آپ نے فرمایا : ” اسے شہد پلاؤ “ ، چنانچہ اس نے اسے پلایا ، پھر آیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اسے شہد پلایا لیکن اس سے دست میں اور اضافہ ہو گیا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اسے شہد پلاؤ “ ، اس نے اسے شہد پلایا ، پھر آپ کے پاس آیا اور عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے اسے شہد پلایا لیکن اس سے دست میں اور اضافہ ہو گیا ہے ، ابو سعید خدری کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ( اپنے قول میں ) سچا ہے ، اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ، اس کو شہد پلاؤ “ ، چنانچہ اس نے شہد پلایا تو ( اس بار ) اچھا ہو گیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔