کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: ماں باپ کی بددعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 1905
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ : دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَقَدْ رَوَى الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، نَحْوَ حَدِيثِ هِشَامٍ وَأَبُو جَعْفَرٍ الَّذِي رَوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يُقَالُ لَهُ : أَبُو جَعْفَرٍ الْمُؤَذِّنُ ، وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ غَيْرَ حَدِيثٍ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین دعائیں مقبول ہوتی ہیں ان میں کوئی شک نہیں ہے : مظلوم کی دعا ، مسافر کی دعا اور بیٹے کے اوپر باپ کی بد دعا ۔‏‏‏‏“
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- حجاج صواف نے بھی یحییٰ بن ابی کثیر سے ہشام کی حدیث جیسی حدیث روایت کی ہے ، ابو جعفر جنہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے انہیں ابو جعفر مؤذن کہا جاتا ہے ، ہم ان کا نام نہیں جانتے ہیں ،
۲- ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے کئی حدیثیں روایت کی ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1905
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (3862)
تخریج حدیث «سنن ابی داود/ الصلاة 36 (1536) ، سنن ابن ماجہ/الدعاء 11 (3862) ، ویأتي عند المؤلف في الدعوات 48 (3448) ( تحفة الأشراف : 11873) ، و مسند احمد (2/258، 478، 523) (حسن)»