حدیث نمبر: 1682
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ، عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنْ بَيَّتَكُمُ الْعَدُوُّ فَقُولُوا : " حم " لَا يُنْصَرُونَ " ، قَالَ أَبُو عِيسَى : وَفِي الْبَاب ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، وَهَكَذَا رَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، مِثْلَ رِوَايَةِ الثَّوْرِيِّ ، وَرُوِيَ عَنْهُ ، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں` جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : ” اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو “ ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- بعض لوگوں نے اسی طرح ثوری کی روایت کے مثل ابواسحاق سبیعی سے روایت کی ہے ، اور ابواسحاق سے یہ حدیث بواسطہ «عن المهلب بن أبي صفرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» سے مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے ،
۲- اس باب میں سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔

وضاحت:
۱؎: «شعار» اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکر والے خفیہ کوڈ کے طور پر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔