حدیث نمبر: 1390
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ , أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ , عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فِي الْمَوَاضِحِ , خَمْسٌ خَمْسٌ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَهُوَ قَوْلُ : سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ , وَالشَّافِعِيِّ , وَأَحْمَدَ , وَإِسْحَاق , أَنَّ فِي الْمُوضِحَةِ خَمْسًا مِنَ الْإِبِلِ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «موضحہ» ( ہڈی کھل جانے والے زخم ) ۱؎ میں پانچ اونٹ ہیں “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن ہے ،
۲- اور اہل علم کے نزدیک اسی پر عمل ہے ، سفیان ثوری ، شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول یہی ہے کہ «موضحہ» ( ہڈی کھل جانے والے زخم ) میں پانچ اونٹ ہیں ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن ہے ،
۲- اور اہل علم کے نزدیک اسی پر عمل ہے ، سفیان ثوری ، شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول یہی ہے کہ «موضحہ» ( ہڈی کھل جانے والے زخم ) میں پانچ اونٹ ہیں ۔
وضاحت:
۱؎: «موضحہ» وہ زخم ہے جس سے ہڈی کھل جائے۔