حدیث نمبر: 1332
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ، قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ ، وَالْخَلَّةِ ، وَالْمَسْكَنَةِ ، إِلَّا أَغْلَقَ اللَّهُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ دُونَ خَلَّتِهِ ، وَحَاجَتِهِ ، وَمَسْكَنَتِهِ ، فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ . قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ ، وَعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ يُكْنَى : أَبَا مَرْيَمَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عمرو بن مرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے معاویہ رضی الله عنہ سے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے : ” جو بھی حاکم حاجت مندوں ، محتاجوں اور مسکینوں کے لیے اپنے دروازے بند رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت ، حاجت اور مسکنت کے لیے اپنے دروازے بند رکھتا ہے “ ، جب معاویہ رضی الله عنہ نے یہ سنا تو لوگوں کی ضرورت کے لیے ایک آدمی مقرر کر دیا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- عمرو بن مرہ رضی الله عنہ کی حدیث غریب ہے ،
۲- یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے ،
۳- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۴- عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- عمرو بن مرہ رضی الله عنہ کی حدیث غریب ہے ،
۲- یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے ،
۳- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۴- عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے ۔
حدیث نمبر: 1333
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَاهُ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ شَامِيٌّ ، وَبُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ كُوفِيٌّ ، وَأَبُو مَرْيَمَ هُوَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابومریم رضی الله عنہ نے` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی حدیث کی طرح اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے ۔ یزید بن ابی مریم شام کے رہنے والے ہیں اور برید بن ابی مریم کوفہ کے رہنے والے ہیں اور ابومریم کا نام عمرو بن مرہ جہنی ہے ۔