کتب حدیثسنن ترمذيابوابباب: بائع (بیچنے والے) اور مشتری (خریدنے والے) کے اختلاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 1270
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ ، فَالْقَوْلُ قَوْلُ الْبَائِعِ ، وَالْمُبْتَاعُ بِالْخِيَارِ " . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يُدْرِكْ ابْنَ مَسْعُودٍ . وَقَدْ رُوِيَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا ، وَهُوَ مُرْسَلٌ أَيْضًا ، قَالَ أَبُو عِيسَى 12 : قَالَ إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قُلْتُ لِأَحْمَدَ : إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ ، وَلَمْ تَكُنْ بَيِّنَةٌ ، قَالَ : الْقَوْلُ مَا قَالَ رَبُّ السِّلْعَةِ ، أَوْ يَتَرَادَّانِ ، قَالَ إِسْحَاق : كَمَا قَالَ ، وَكُلُّ مَنْ كَانَ الْقَوْلُ قَوْلَهُ فَعَلَيْهِ الْيَمِينُ . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَكَذَا رُوِيَ عَنْ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنَ التَّابِعِينَ مِنْهُمْ : شُرَيْحٌ وَغَيْرُهُ نَحْوُ هَذَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب بائع اور مشتری میں اختلاف ہو جائے تو بات بائع کی مانی جائے گی ، اور مشتری کو اختیار ہو گا “ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث مرسل ہے ، عون بن عبداللہ نے ابن مسعود کو نہیں پایا ،
۲- اور قاسم بن عبدالرحمٰن سے بھی یہ حدیث مروی ہے ، انہوں نے ابن مسعود سے اور ابن مسعود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے ۔ اور یہ روایت بھی مرسل ہے ،
۳- اسحاق بن منصور کہتے ہیں : میں نے احمد سے پوچھا : جب بائع اور مشتری میں اختلاف ہو جائے اور کوئی گواہ نہ ہو تو کس کی بات تسلیم کی جائے گی ؟ انہوں نے کہا : بات وہی معتبر ہو گی جو سامان کا مالک کہے گا ، یا پھر دونوں اپنی اپنی چیز واپس لے لیں یعنی بائع سامان واپس لے لے اور مشتری قیمت ۔ اسحاق بن راہویہ نے بھی وہی کہا ہے جو احمد نے کہا ہے ،
۴- اور بات جس کی بھی مانی جائے اس کے ذمہ قسم کھانا ہو گا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
تابعین میں سے بعض اہل علم سے اسی طرح مروی ہے ، انہیں میں شریح بھی ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ترمذي / كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1270
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الإرواء (1322 - 1324) ، أحاديث البيوع
حدیث تخریج «تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : 9531) (صحیح) وانظر أیضا: سنن ابی داود/ البیوع 74 (3511) ، سنن النسائی/البیوع 82 (4652) ، سنن ابن ماجہ/التجارات 19 (2186) ، مسند احمد (1/446)»