کتب حدیث ›
سنن ترمذي › ابواب
› باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قضائے حاجت کے لیے دور تشریف لے جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ : " كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ فَأَبْعَدَ فِي الْمَذْهَبِ " . قَالَ : وَفِي الْبَاب : عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي قُرَادٍ , وَأَبِي قَتَادَةَ , وَجَابِرٍ , وَيَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ , وَأَبِي مُوسَى , وَابْنِ عَبَّاسٍ , وَبِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ . قَالَ أَبُو عِيسَى : هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ ، وَيُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَرْتَادُ لِبَوْلِهِ مَكَانًا كَمَا يَرْتَادُ مَنْزِلًا , وَأَبُو سَلَمَةَ اسْمُهُ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ الزُّهْرِيُّ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا ، آپ قضائے حاجت کے لیے نکلے تو بہت دور نکل گئے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں :
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،
۲- اس باب میں عبدالرحمٰن بن ابی قراد ، ابوقتادہ ، جابر ، یحییٰ بن عبید عن أبیہ ، ابو موسیٰ ، ابن عباس اور بلال بن حارث رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ،
۳- روایت کی جاتی ہے کہ نیز نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم پیشاب کے لیے اس طرح جگہ ڈھونڈتے تھے جس طرح مسافر اترنے کے لیے جگہ ڈھونڈتا ہے ۔
۴- ابوسلمہ کا نام عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن عوف زہری ہے ۔

وضاحت:
۱؎: ایسا صرف لوگوں کی نظروں سے دور ہو جانے کے لیے کرتے تھے، اب یہ مقصد تعمیر شدہ بیت الخلاء سے حاصل ہو جاتا ہے۔