حدیث نمبر: 5326
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ : قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً , وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا ، فَقَالَ مَخْرَمَةُ : يَا بُنَيَّ , انْطَلِقْ بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ ، قَالَ : ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي ، قَالَ : فَدَعَوْتُهُ , فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَاءٌ مِنْهَا ، فَقَالَ : " خَبَّأْتُ هَذَا لَكَ " ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَلَبِسَهُ مَخْرَمَةُ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبائیں تقسیم کیں اور مخرمہ کو کچھ نہیں دیا تو مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا : بیٹے ! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو ، چنانچہ میں ان کے ساتھ گیا ، انہوں نے کہا : اندر جاؤ اور آپ کو میرے لیے بلا لاؤ ، چنانچہ میں نے آپ کو بلا لایا ، آپ نکل کر آئے تو آپ انہیں میں سے ایک قباء پہنے ہوئے تھے ، آپ نے فرمایا : ” اسے میں نے تمہارے ہی لیے چھپا رکھی تھی “ ، مخرمہ نے اسے دیکھا اور پہن لی ۔