حدیث نمبر: 5302
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَاق ، قَالَ : قَالَ سَالِمٌ : مَا الْإِسْتَبْرَقُ ؟ قُلْتُ : مَا غَلُظَ مِنَ الدِّيبَاجِ , وَخَشُنَ مِنْهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ , يَقُولُ : " رَأَى عُمَرُ مَعَ رَجُلٍ حُلَّةَ سُنْدُسٍ ، فَأَتَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اشْتَرِ هَذِهِ " , وَسَاقَ الْحَدِيثَ .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ` سالم نے پوچھا : استبرق کیا ہے ؟ میں نے کہا : ایک قسم کا ریشم ہے جو سخت ہوتا ہے ، وہ بولے : میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے پاس ایک جوڑا سندس کا دیکھا ، اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا : اسے خرید لیجئیے … پھر پوری روایت بیان کی ۔
وضاحت:
۱؎: ”سندس“ یہ بھی ایک قسم کا ریشمی کپڑا ہے۔