حدیث نمبر: 4881
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ , عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ ، فَقَالَ : لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ ؟ " . قَالَ : بَلَى ، قَالَ : " اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ ، ثُمَّ جِيئُوا بِهِ " , فَقَطَعُوهُ ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ , فَقَالَ لَهُ : " قُلْ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ " ، فَقَالَ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ , قَالَ : " اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ ".
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کر لیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا ، تو آپ نے اس سے فرمایا : ” میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے “ ، اس نے کہا : نہیں ، میں نے چوری کی ہے ۔ آپ نے فرمایا : ” اسے لے جاؤ ، اس کے ہاتھ کاٹ دو ، پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ “ ، لوگوں نے اس کے ہاتھ کاٹے اور اسے لے کر آپ کے پاس آئے ، تو آپ نے اس سے فرمایا : ” کہو ، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں “ ، اس نے کہا : میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ، آپ نے فرمایا : ” اے اللہ اس کی توبہ قبول کر “ ۔