حدیث نمبر: 4673
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ , وَهُوَ بِمَكَّةَ : " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ , وَالْمَيْتَةِ , وَالْخِنْزِيرِ , وَالْأَصْنَامِ " , فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ , فَإِنَّهُ يُطْلَى بِهَا السُّفُنُ , وَيُدَّهَنُ بِهَا الْجُلُودُ , وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ ؟ , فَقَالَ : " لَا , هُوَ حَرَامٌ " , وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ : " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ , إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا جَمَّلُوهُ , ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَكَلُوا ثَمَنَهُ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ مکہ میں تھے : اللہ اور اس کے رسول نے شراب ، مردار ، سور اور بتوں کے بیچنے سے منع فرمایا ۔ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! مردے کی چربی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اس سے تو کشتیاں چکنی کی جاتی ہیں ، کھالوں میں استعمال ہوتا ہے اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں ، آپ نے فرمایا : ” نہیں ، وہ حرام ہے “ ، اس وقت آپ نے یہ بھی فرمایا : ” اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے ، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی حرام کی تھی ، انہوں نے اسے پگھلایا ، پھر بیچا اور اس کی قیمت کھائی “ ۔