سنن نسائي
كتاب البيعة — کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
بَابُ : الْحَثِّ عَلَى الْهِجْرَةِ — باب: ہجرت کی ترغیب دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4172
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، أَنَّ أَبَا فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ ؟ ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكَ بِالْهِجْرَةِ ، فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهَا " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوفاطمہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے ایسا کام بتائیے جس پر میں جما رہوں اور اس کو کرتا رہوں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” تم پر ہجرت لازم ہے کیونکہ اس جیسا کوئی کام نہیں “ ۱؎ ۔
وضاحت:
۱؎: یہ فرمان ابوفاطمہ اور ان جیسے لوگوں کے حالات کے لحاظ سے انہیں کے ساتھ خاص تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت سے اعمال و افعال کو سائل کے حالات کے لحاظ سے زیادہ بہتر اور اچھا بتایا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب البيعة / حدیث: 4172
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12078)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 201 (1422)، مسند احمد (3/428) (حسن صحیح)»