حدیث نمبر: 3221
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : تَزَوَّجْتُ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ " , قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا ؟ " فَقُلْتُ : ثَيِّبًا ، قَالَ : " فَهَلَّا بِكْرًا ، تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نکاح کیا ، اور ( اور بیوی کے ساتھ پہلی رات گزارنے کے بعد ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے کہا : ” جابر ! کیا تم نے نکاح کیا ہے ؟ “ میں نے کہا : ہاں ! آپ نے کہا : ” کنواری سے ( شادی کی ہے ) یا بیوہ سے ؟ میں نے کہا : بیوہ سے “ ، آپ نے فرمایا : ” کنواری سے کیوں نہ کی کہ تم اس سے کھیلتے وہ تم سے کھیلتی ؟ “ ۔
حدیث نمبر: 3222
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ , عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " يَا جَابِرُ , هَلْ أَصَبْتَ امْرَأَةً بَعْدِي ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " أَبِكْرًا أَمْ أَيِّمًا ؟ " قُلْتُ : أَيِّمًا ؟ قَالَ : " فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا : ” جابر ! کیا تم مجھ سے اس سے پہلے ملنے کے بعد بیوی والے ہو گئے ہو ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” کیا کسی کنواری سے یا بیوہ سے ؟ “ میں نے کہا : بیوہ سے ، آپ نے فرمایا : ” کنواری سے شادی کیوں نہ کہ جو تمہیں کھیل کھلاتی ؟ “ ۔