صحيح البخاري
كتاب المحصر — کتاب: محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں
بَابُ الْمُحْصَرِ وَجَزَاءِ الصَّيْدِ: — باب: محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: Q1806
وَقَوْلِهِ تَعَالَى : فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ سورة البقرة آية 196 ، وَقَالَ عَطَاءٌ : الْإِحْصَارُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يَحْبِسُهُ ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ : حَصُورًا لَا يَأْتِي النِّسَاءَ .
مولانا داود راز
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” پس تم اگر روک دیئے جاؤ تو جو قربانی میسر ہو وہ مکہ بھیجو اور اپنے سر اس وقت تک نہ منڈاؤ ( یعنی احرام نہ کھولو ) جب تک قربانی کا جانور اپنے ٹھکانے “ ( یعنی مکہ پہنچ کر ذبح نہ ہو جائے ) اور عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے کہا کہ جو چیز بھی روکے اس کا یہی حکم ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المحصر / حدیث: Q1806