کتب حدیث ›
سنن نسائي › ابواب
› باب: آنے والا طواف کہاں سے شروع کرے؟ اور حجر اسود کو بوسہ لے کر کدھر جائے؟
حدیث نمبر: 2942
أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، ثُمَّ مَضَى عَلَى يَمِينِهِ ، فَرَمَلَ ثَلَاثًا ، وَمَشَى أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ ، فَقَالَ : " وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 " , فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَالْمَقَامُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ ، ثُمَّ أَتَى الْبَيْتَ بَعْدَ الرَّكْعَتَيْنِ ، فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ آئے تو مسجد الحرام میں گئے ، اور حجر اسود کا بوسہ لیا ، پھر اس کے داہنے جانب ( باب کعبہ کی طرف ) چلے ، پھر تین پھیروں میں رمل کیا ، اور چار پھیروں میں معمول کی چال چلے ، پھر مقام ابراہیم پر آئے اور آیت کریمہ : «واتخذوا من مقام إبراهيم مصلى» پڑھی پھر دو رکعت نماز پڑھی ، اور مقام ابراہیم آپ کے اور کعبہ کے بیچ میں تھا ۔ پھر دونوں رکعت پڑھ کر بیت اللہ کے پاس آئے ، اور حجر اسود کا استلام کیا ، پھر آپ صفا کی طرف نکل گئے ۔