مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری
کتب حدیثسنن نسائيابوابباب: محرم کے لیے خلوق (خوشبو) کے استعمال کا بیان۔
حدیث نمبر: 2710
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ ، وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِخَلُوقٍ ، فَقَالَ : أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَمَا أَصْنَعُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ " قَالَ : كُنْتُ أَتَّقِي هَذَا وَأَغْسِلُهُ ، فَقَالَ : " مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص عمرہ کا احرام باندھے ہوئے ، سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے اور خلوق لگائے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، وہ عمرہ کا احرام باندھے اور سلے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے تھا ، اور خلوق میں لت پت تھا ، تو اس نے عرض کیا : میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے تو میں کیا کروں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہی کرو جو حج میں کرتے ہو “ ، اس نے کہا : میں ( حج میں ) اس سے بچتا تھا ، اور اسے دھو ڈالتا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو تم حج میں کرتے تھے وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو “ ۔
وضاحت:
۱؎: خلوق ایک معروف خوشبو ہے جو زعفران ملا کر بنائی جاتی ہے۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب مناسك الحج / حدیث: 2710
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
حدیث تخریج «انظر حدیث رقم: 2669 (صحیح)»
حدیث نمبر: 2711
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يُحَدِّثُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ بِالْجِعِرَّانَةِ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ وَهُوَ مُصَفِّرٌ لِحْيَتَهُ وَرَأْسَهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِعُمْرَةٍ وَأَنَا كَمَا تَرَى فَقَالَ : " انْزِعْ عَنْكَ الْجُبَّةَ ، وَاغْسِلْ عَنْكَ الصُّفْرَةَ ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجَّتِكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´یعلیٰ بن امیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ جعرانہ میں تھے ، وہ جبہ پہنے ہوئے تھا ، اور اپنی داڑھی اور سر کو ( زعفران سے ) پیلا کیے ہوئے تھا ۔ اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے عمرے کا احرام باندھ رکھا ہے اور میں جس طرح ہوں آپ مجھے دیکھ رہے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جبہ اتار دو اور زردی اپنے سے دھو ڈالو ، اور جو حج میں کرتے ہو وہی اپنے عمرہ میں بھی کرو “ ۔
حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب مناسك الحج / حدیث: 2711
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: حسن
حدیث تخریج «انظر حدیث رقم: 2669 (صحیح)»

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔