حدیث نمبر: 2638
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَالظَّعْنَ ، قَالَ : " حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابورزین عقیلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں ، نہ وہ حج و عمرہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ، اور نہ ہی سواری پر چڑھ سکتے ہیں ، آپ نے فرمایا : ” تم اپنے والد کی طرف سے حج و عمرہ کر لو “ ۔